عینی طاہرہ کی کرکٹ میچ کیلئے باری سٹوڈیو میں پریکٹس

عینی طاہرہ کی کرکٹ میچ کیلئے باری سٹوڈیو میں پریکٹس
عینی طاہرہ کی کرکٹ میچ کیلئے باری سٹوڈیو میں پریکٹس

  

لاہور (فلم رپورٹر) اداکارہ و گلوکارہ عینی طاہرہ نے کرکٹ میچ کیلئے باری سٹوڈیو میں پریکٹس کی۔ سٹیج سے تعلق رکھنے والے اداکاراؤں کا کرکٹ میچ ماڈل اداکاراؤں کے ساتھ 9جون کو کھیلا جائے گا جس کے لئے دونوں ٹیموں نے پریکٹس کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ گزشتہ شب باری سٹوڈیو میں اداکارہ و ماڈل لائبہ خان اپنی دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرتی رہیں جبکہ دوسری جانب عینی طاہرہ ، مدھو ، عائشہ چوہدری ،رائمہ خان اور سٹیج سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکارائیں بھی پریکٹس میں مصروف رہیں اور سحری سے قبل تک دونوں ٹیموں کی جانب سے پریکٹس کا سلسلہ جاری رہا ۔

مزید :

کلچر -