سخت گرمی میں کرن جوہر سے بات کرکے مزہ آتا ہے:عالیہ

سخت گرمی میں کرن جوہر سے بات کرکے مزہ آتا ہے:عالیہ
سخت گرمی میں کرن جوہر سے بات کرکے مزہ آتا ہے:عالیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(آن لائن) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ فلمساز کرن جوہر سے بات کرنا مجھے تازہ دم کر دیتی ہے۔گزشتہ روز ممبئی ایئر پورٹ پر دبئی روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نامور اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ فلمساز کرن جوہر سے سخت گرمی میں کسی بھی موضوع پر بات کر سکتی ہیں چاہے وہ پیشہ وارانہ، ذاتی، فلسفیانہ یا کچھ بھی ہو جس پر ان سے بات کر کے مجھے اچھا لگتا ہے اور مزا آتا ہے اور ان سے بات کرنے سے مجھے تازہ دم محسوس ہوتا ہے۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ فلم ’’براہمسترا‘‘ اور ’’گلی بوائے ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

مزید :

کلچر -