ملک طارق شوبز شخصیات اور صحافیوں کوآج افطار ڈنر دیں گے

ملک طارق شوبز شخصیات اور صحافیوں کوآج افطار ڈنر دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پروڈیوسر ملک طارق آج شالیمار تھیٹر میں شوبز شخصیات اور صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیں گے۔اس موقع پر رائٹر ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک عیدپر پیش کئے جانے والے ڈرامہ کے حوالے میڈیا کو بریف کریں گے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شالیمار تھیٹر میں عید پر بہت بڑی کاسٹ کے ساتھ ڈرامہ پیش کیا جائے گا ۔پروڈیوسر ملک طارق اس ڈرامہ میں کئی نامور فنکاروں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ملک کی ایک بہت بڑی پرفارمر سے ڈیل فائنل ہوچکی ہے۔
جس کا نام صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے وہ کون ہے اس کا علم تو وقت آنے پر ہی ہوگا۔

مزید :

کلچر -