سوناکشی سنہا کے ہاتھوں کرینہ کپور فلم سے آؤٹ

سوناکشی سنہا کے ہاتھوں کرینہ کپور فلم سے آؤٹ
سوناکشی سنہا کے ہاتھوں کرینہ کپور فلم سے آؤٹ

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے درمیان سرد جنگ معمول سی بات ہے اوران کے درمیان فلم میں اہم کردار حاصل کرنے کے لئے رسہ کشی بھی ڈھکی چھپی بات نہیں اسی رسہ کشی میں سوناکشی سنہا نے کرینہ کپور کو اہم فلم سے آؤٹ کرادیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوادیس، جودھا اکبر اور موہن جو داڑو جیسی فلمیں بنانے کے حوالے سے معروف ہدایت کار آسوتوش گواریکرمراٹھی فلم ’’آپلا مانس ‘‘ کا ہندی ری میک بنارہے ہیں۔ اس فلم میں مرکزی کردارپہلے کرینہ کپور ادا کرنے والی تھیں تاہم انہیں کوئی وجہ بتائے بغیر ہی فلم سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔پے درپے کئی ناکام فلموں کے بعد یہ کردارسوناکشی سنہا کے فلمی کیریئر میں اہم مانا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -