”دوست جب غربت کا مذاق اڑانے لگ جائِیں “ زوال کا شکار ہونے والوں کے لئے ایسی روحانی تسبیح جو پھر سے عزت اور دولت کے راستے کھول دے

”دوست جب غربت کا مذاق اڑانے لگ جائِیں “ زوال کا شکار ہونے والوں کے لئے ایسی ...
”دوست جب غربت کا مذاق اڑانے لگ جائِیں “ زوال کا شکار ہونے والوں کے لئے ایسی روحانی تسبیح جو پھر سے عزت اور دولت کے راستے کھول دے

  

لاہور(نظام الدولہ) میں عرصہ دس سال سے مختلف قسم کی نوکریاں کر رہا ہوں مگر کچھ عرصہ اچھا گزرنے کے بعد نوکری ختم ہو جاتی ہے . بھینسوں اور دودھ کا کاروبار کیا مگرچھ ماہ کے بعد بھینسیں بیمار ہو کر مرنا شروع ہو گئیں اور شدید نقصان اٹھایا . لوگ کہتے ھیں کہ جادو اور بندش ہے.

تین سال سے بے روزگار ہوں ۔اب نوکری بھی نہیں ملتی۔ تھوڑی سی وراثتی زمین ہے اس سے بال بچوں کا خرچ بمشکل چل رہا ہے. اپنا گھر نہیں ہے ایک رشتے دار نے پناہ دی ہوئی ہے . دوست احباب غربت کی وجہ سے تحقیر کرتے اور مذاق بناتے ہیں. روزانہ مغرب کے وقت آدھے سر کا درد شروع ہوتا ہے اور تہجد کے وقت تک رہتا ہے. اس دوران نہ نیند آتی ہے نہ ہی روشنی میں کچھ نظر آتا ہے۔ ساری رات تڑپنے کے بعد فجر کے وقت سو جاتا ہوں . روزانہ نماز فجر قضا ہو جاتی ہے. باقی نمازیں وقت پر ادا کرتا ہوں. ڈاکٹر کہتے ہیں کہ کوئی بیماری نہیں۔روزانہ ایک تسبیح تیسرے کلمہ اور استغفار کی پڑھتا ہوں.میری مشکلات کا کوئی حل آپ کے پاس ہے تو مہربانی فرما دیں. ممنمون رہوں گا( علی رضا)

جواب ۔اگر ڈاکٹر کے مطابق آپ کو کئی بیماری نہیں لیکن پھر بھی آپ تکلیف میں ہیں تو اس بارے غور کرنا چاہئے کہ پھر آپ کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔ڈپریشن کی وجہ سے بھی عصر سے رات گئے تک سر میں درد ہوسکتا ہے ۔مسلسل ذہنی دباو کی وجہ سے ایسے مسائل جنم لیتے ہیں لیکن بظاہر کوئی بیماری نظر نہیں آتی ۔

آپ باوضو رہنا شروع کریں اورتسبیحات کے ساتھ درود پاک پڑھا کریں ۔اللہ عزوجل کا اسم مبارک ”یا مھیمن “روزانہ تین سو تیرہ بار پڑھنا معمول بنا لیں۔انشا اللہ ہر طرح کے معاملہ میں بہتری آئے گی ۔ (اپنے نام کی اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر رابطہ کریں ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -