آملہ میں وٹامن سی کی مقدار مالٹے کی نسبت 20گنا زیادہ ہوتی ہے

آملہ میں وٹامن سی کی مقدار مالٹے کی نسبت 20گنا زیادہ ہوتی ہے

  

لاہور(سٹی رپورٹر )طبی ماہرین نے بتایاہے کہ آملہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں پایاجا نیوا لا کثیرالمقاصدپھل ہے، آملہ کے غذائی اجزاء میں سے سب سے زیادہ اہمیت وٹامن سی کوحاصل ہے ،اس کا ترش ذائقہ بھی وٹامن سی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے، آملہ میں پا ئے جانیو الے وٹامن سی کی مقدارمالٹے کی نسبت 20گنا زیادہ ہوتی ہے ،وٹامن سی ہمارے جسم کے میٹابولزم میں اہم کرداراداکرتا ہے، ساتھ ہی یہ ٹاکسن اور زہریلے مادوں کوبھی تلف کرتا ہے، ا س میں موجودخاص قسم کاکیمیائی مادہ ہڈیوں کی نشوونما کے سلسلہ میں مددکرتاہے، آملے کومربعے اچار سلاد کی طرح کھایاجاسکتا ہے، جگرکے مریض بھی ا س کواستعمال کرسکتے ہیں، یہ جگر اورمعدے کو فعال کرنے اوروزن گھٹانے میں مددکرتا ہے، جلدی امراض میں بھی نہایت مفید ہے، اس کے ریشے قبض سے نجات دیتے ہیں، بالوں کی نشوونماکیلئے صدیوں سے آملے کااستعمال رائج ہے، ا س میں موجود کیلشیم بالوں کومضبوط اوران کارنگ سیاہ کرتا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -