دریائے راوی پر ایک اور پل بنانے کا فیصلہ، ایک ارب 21کروڑ سے زائد کا فنڈ منظور

دریائے راوی پر ایک اور پل بنانے کا فیصلہ، ایک ارب 21کروڑ سے زائد کا فنڈ منظور

  

لاہور ( سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 73 ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 1 ارب 21کروڑ 8لاکھ 13 ہزار روپے کی منظوری دیدی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف ( کوآ رڈ ینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے73ویں اجلاس میں روڈ سیکٹر کی جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں لاہور میں سگیاں کے قریب دریائے راوی پر دوسرے پل کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 21 کروڑ 8 لاکھ 13 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -