زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ترقی کے دعویداروں کی ناکامی ہے،میاں ایوب

زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ترقی کے دعویداروں کی ناکامی ہے،میاں ایوب

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ شریفوں کی کرپشن زدہ سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے، ڈرامہ بازی کیلئے ایک منصوبے کا 4،4بار افتتاح کرنے والے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بناسکتے، زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر میں کمی، ملکی قرضوں اشیاء صرف کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ترقی کے دعویداروں کی قلعی کھولنے کیلئے کافی ہے، نواز شریف کے جلسوں کیلئے سرکاری فنڈز، مشینری اور رہائش گاہیں فراہم کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نو از شریف اور شہباز شریف کی ڈرامے بازی اب نہیں چلنے والی ، ملک کی باشعور عوام ان کے مکرہ مقاصد پورے نہیں ہو نے دے گی پنجاب میں تمام منصو بے مال کمانے کے لیے شروع کیے گے ، سستی روٹی کی تشہیر پر کروڑوں لگانے کے بعد قوم کے 30ارب روپے تندور میں جھونک دیئے گئے، پیلی ٹیکسی سکیم میں اربوں کا گھپلا کرنے کے بعد آج ایک بھی گاڑی سڑک پر نظر نہیں آتی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -