اقبال ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

اقبال ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی کے وفد کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

  

لاہور(سٹی رپورٹر)اقبال ماڈل ہائی سکول اینڈ اکیڈمی‘ عثمان بلاک بیگم کوٹ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے فیملی ویلفےئر میاں میر سینٹر‘ میاں میر کالونی‘ لاہور کینٹ‘مدرسہ جامعتہ الفردوس‘ کالج سٹاپ‘جی ٹی روڈ‘ باغبانپورہ‘لاہور‘الفلاح اکیڈمی ےٰسین پارک‘گرین ٹاؤن‘لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 114تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -