پنجاب کے عوام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے،مہرین راجہ

پنجاب کے عوام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے،مہرین راجہ

  

لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام اب پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں گے تاکہ یہاں ترقی کاسفر شروع ہوسکے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بھاری ضمنی بجٹ کے استعمال کرنے کے باوجود ترقی نہ ہوسکی ، ضمنی بجٹ غیر ضروری طور پر استعمال کیا گیا ، ضمنی بجٹ سے عوام کو فائدہ نہ ہوسکا، پنجاب میں ہر بجٹ بڑے بڑے اعلان کئے جاتے ہیں مگر عملی طو پرکچھ نہیں ہوتا ، عوام بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں ، پنجاب میں عوام کا پینے کا نہ صاف پانی مل سکا ہے اور نہ ہی صحت اور تعلیم کی سہولتیں مل سکی ہیں، یہاں صرف چند جزوی اقدامات کرکے بڑے بڑے نعرے لگائے جارہے ہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -