حکومت اربوں خرچ کرنے کے باوجود عوام کو پانی نہ دے سکی،اشرف بھٹی

حکومت اربوں خرچ کرنے کے باوجود عوام کو پانی نہ دے سکی،اشرف بھٹی

  

لاہور( پ۔ر )پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ نواز لیگ کی حکومت اپنے دو ر حکومت میں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام کو صاف پانی تک فراہم نہیں کرسکی جو نہائت ہی افسوس کی بات ہے لاہور جیسے بڑے شہر کے لوگ بھی سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں صاف پانی کے نام پر کمپنی بنا کر قوم کے اربوں روپے لوٹ لئے گئے لاہورئیے ابھی بھی صاف پانی جیسی نعمت سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جتنے سال پنجاب میں (ن) لیگ کو حکومت کرنے کے لئے ملے ہیں اتنے سال پیپلز پارٹی کو ملے ہوتے تو آج ہم پنجاب کے عوام کی تقدیر کو بدل چکے ہوتے اور عوام کو آج بنیادی ضروریات کے لئے دربدر کی ٹھوکریں نہ کھانی پڑتیں ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو علم ہے کہ اس کی کارکردگی خراب رہی ہے اسے لئے اب انہیں عوام سے ووٹ مانگتے ہوئے شرم آرہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -