انار کلی کے تاجروں کا چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلافاحتجاجی مظاہرہ

انار کلی کے تاجروں کا چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کیخلافاحتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر )صوبائی دارالحکومت کے معروف تجارتی مرکز انار کلی کے تاجروں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ، تاجروں نے احتجاج کے باوجود پولیس کی جانب سے وارداتوں کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے پرعید الفطر کے بعد ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ۔ آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے بتایا کہ انار کلی میں لاکھوں روپے مالیت کی چوری کی متعدد وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن ابھی تک پولیس کی جانب سے ان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔ انہوں نے کہا کہ انار کلی میں واقع دکان میں ایک روز قبل نقب لگا کر 15سے 20لاکھ روپے مالیت کی چوری کر لی گئی جس سے تاجروں میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبے کی شنوائی نہیں ہو رہی اس لئے تاجروں نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے بعد چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف ہڑتال کی جائے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -