جمہوری نظام حکومت نے پاکستان کو نئی پہچان دی،حنا پرویز بٹ

جمہوری نظام حکومت نے پاکستان کو نئی پہچان دی،حنا پرویز بٹ

  

لاہور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ جمہوری نظام حکومت کی وجہ سے پاکستان کو عالمی سطح پر نئی پہچان ملی ہے۔عدلیہ ،مقننہ اور پارلیمنٹ کا اتحاد ہی ملکی ترقی کا ضمانت ہے۔تمام اداروں کو ریاست کے سربراہ کو جوابدہ ہونا چاہیے اور تمام اداروں کی باہمی مشاورت کے ساتھ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کام کرنا چاہیے ۔الیکشن کے دن عوام اپنے ووٹ کا استعمال درست کریں تاکہ ایسے عوامی نمائندوں سامنے آئیں جو ان کے مسائل کو حقیقی بنیادوں پر حل کر سکیں۔جمہوری پسند نمائندے ہی ووٹرز کو عزت دے سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پانچ سالہ دور حکومت میں سب سے زیادہ منصوبے مکمل کیے ہیں ۔میاں نواز شریف نے پاکستان کا عالمی سطح پر اصل وقار بحال کیا ۔اسی سزا میاں نواز شریف کو ملی اور ان کو پاکستان کی خدمت کرنے سے روک دیا گیا ۔پاکستان یک عوام نے ایسے فیصلے کو مستردکردیا اور میاں نواز شریف کو ہر عوامی اجتماع میں اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے کا ملا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -