موجودہ حالات میں سیاستدانوں کومحاذ آرائی سے گر یز کرنا ہو گا،عزیز الرحمن چن

موجودہ حالات میں سیاستدانوں کومحاذ آرائی سے گر یز کرنا ہو گا،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وقت تقاضا ہے کہ سیاست دان محاز آرائی سے گریز کریں اور نان ایشوز میں الجھنے کی بجائے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے تمام توانائیں بروئے کار لائی جائیں یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محاز آرائی کی مخالفت کی ہے سیاست دان ماضی سے سبق سیکھیں اور ایک دوسرے کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے سے گریز کریں، ن لیگ اور تحریک انصاف کی محاز آرائی اتحاد و یگانگت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی مفاہمت کی سیاست، دانشمندی اور مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے آج ملک میں دوسری دفعہ کوئی جمہوری حکومت نے اپنی مدت پوری کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا راز جمہوریت میں پنہاں ہے۔ پارلیمانی جمہوریت پاکستان کی سیاست کی اساس ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -