10برسوں کے دوران جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کی گئی،اعجاز چودھری

10برسوں کے دوران جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کی گئی،اعجاز چودھری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما واین اے 133سے امیدوار اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈرامے بازی اور شوبازی سے شہرت پانے والے شہباز شریف کی اداکاری اپنے انجام کو پہنچ چکی اپنے آپ کو خادم اعلٰیٰ کہنے والے خاطر جمع رکھیں اور ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کا دعویٰ سچ ثابت کریں انہیں ہر حال میں لوٹ مارکیلئے کھولی گئی56 "کمپنیوں "کاحساب دینا ہو گااور قوم کو بتانا ہو گا کہ ان کمپنیوں کی آڑ میں کیسے ملک و قوم کا پیسہ تباہ و برباد کیا گیا ۔وہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر فیصل آباد سے پارٹی رہنما رائے فردوس کی قیادت میں خواتین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں گزشتہ10برسوں سے جمہوریت کے نام پر عوام کو لوٹا گیا نام نہا د خادم اعلیٰ نے قوانین و ضوابط کی پرواہ کیے بغیر من مانیاں کیں پہلے سے بھاری تنخواہیں وصول کرنے والے گزیٹڈ افسران کو بے پنا ہ تنخواہوں اور مراعات سے نوازا گیا جبکہ صاف پانی کا منصوبہ سفید ہاتھی ثابت ہو ا ہے ،شہباز شریف نے جذباتی تقریروں اور پریس کانفرنسوں میں اپنی کرپشن کو چھپانے کا ڈرامہ بہت کر لیا اب لوٹ مار کا حساب دینا ہی ہو گا

اعجاز چودھری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -