بورڈ آف ریو نیونے35تحصیلداروں کو گریڈ 16میں مستقل کردیا
لاہور(اپنے نمائندے سے )بہت دیر کردی مہرباں آتے آئے، بورڈ آف پنجاب نے سالہ سال سے ترقی کے منتظر35تحصیلداروں کو مستقل کیے جانے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایت پر بورڈ آف ریونیو کے 35تحصیلدار کو گریڈ16پر ریگوگر کردیا گیا ہے ریگولر ہونے والے تحصیلدارو ں میں سے 11کا تعلق لاہور سے ہے احکامات کے مطابق محکمہ بورڈ آف ریونیو میں 35 تحصیلداروں کی ریگولر کر دیا گیا۔تمام تحصیلداروں کو 16ویں سکیل میں ریگولر کیا گیا۔ریگولر ہونے والے افسران میں گیارہ کا تعلق لاہور سے ایل ڈی اے کے خرم مختار بھنگو کو بورڈ آف ریونیو میں رپورٹ کرنے کا حکم۔سرمد ناجی کو تحصیلدار بارڈر ایریا لگا دیا گیا۔شوکت مسیح سندھو کو تحصیلدار ماڈل ٹاؤن لگا دیا گیا۔عمران صفدر کو تحصیلدار رائیونڈ لگا دیا گیا۔جمیل احمد نت کو تحصیلدار سیٹلمنٹ لاہور سٹی لگا دیا گیا۔عامر محمود چیمہ کو ریڈر ٹو ممبر کالونی لگانے کے احکامات،جہانزیب احمد خان کو ریڈر برائے ممبر جوڈیشل 8 لگادیا گیا۔ایل ڈی اے کے سجاد محمود بابر کو ریڈر برائے ممبر جوڈیشل 2 لگا دیا گیا۔ملک ظہور احمد اعوان کو ریڈر برائے ممبر جوڈیشل 1 لگانے کے احکامات،فرخ جاوید اور میاں حامد رشید کو محکمہ بورڈ آف ریونیو رپورٹ کرنے کا حکم۔سیکرٹری بورڈ آف ریونیو نے افسران کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔