پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر نے چھ جلدوں پر مشتمل پنجابی ڈکشنری تیار کرلی

پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر نے چھ جلدوں پر مشتمل پنجابی ڈکشنری ...

  

لاہور ( سٹی رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر نے چھ جلدوں پر مشتمل پنجابی ڈکشنری تیار کرلی۔پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی ادارے نے پنجاب کی ڈکشنری خود سے تیار کی ہے۔اس سلسلے میں ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے کہا ہے کہ پنجابی ڈکشنری تیار کرنا پلاک کیلئے اعزاز کی بات ہے۔یہ ڈکشنری چھ جلدوں پر مشتمل ہے ۔اس میں تمام الفاظ کا بہترین انداز میں پنجابی ترجمہ کیا گیا ہے۔اس ڈکشنری کی تیاری میں بہت محنت اور جدوجہد سے کام کیا گیا ہے ۔پلاک کا ویژن ہے کہ پنجاب کلچر ،ثقافت اور فن کا زیادہ سے زیادہ پرموٹ کیا جائے یہ ڈکشنری بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -