سابق حکمران نگرانوں کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دے کر جا ن نہیں چھڑا سکتے،کامران سیف

سابق حکمران نگرانوں کو لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار قرار دے کر جا ن نہیں چھڑا ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار چند روز قبل آئی ہوئی نگران حکومت کو قرار دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کو لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار قرار دیکر سابق حکمران عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔6ماہ میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے وایل حکمران پنجاب میں مسلسل 10سال اور مرکز میں مسلسل5سال اقتدار میں رہ کر بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کرسکے کیونکہ ان کی توجہ مال بناؤمنصوبوں کی طر ف مبذول تھی انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہ تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -