مسلم لیگ(ن) سیاست کو خدمت سمجھ رہی ہے،ساجدہ وسیم ملک

مسلم لیگ(ن) سیاست کو خدمت سمجھ رہی ہے،ساجدہ وسیم ملک

  

لاہور( سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری صوبائی اسمبلی کی امیدوار ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) سیاست کو خدمت سمجھ کر رہی ہے۔پانچ سالہ دور حکومت اس کی واضع مثال ہے۔میاں نواز شریف کو ملکی ترقی سے روکنے کیلئے ہر طرح کے ہربے استعمال کیے گئے لیکن انہوں نے تمام مشکلات کا ڈٹ کا مقابلہ کیا۔مسلم لیگ(ن) کو جب 2013میں اقتدار ملا تو ملک میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی اپنے عروج پر تھی لیکن میاں نواز شریف جرات و بہادری سے دونوں بحرانوں پر قابوپایا ۔انہوں نے مزید کہا جو لوگ پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں ان کا ا یجنڈا سب کے سامنے آچکا ہے کے پی کے میں ایک بھی منصوبہ اپنی تک تکمیل کو نہیں پہنچ سکا جبکہ پنجاب حکومت نے سب سے زیادہ میگا پروجیکٹس مکمل کیے ہیں ۔میٹرو بس کے بعد اورنج لائن ٹرین منصوبہ میاں شہباز شریف کے تیز ترین منصوبوں میں شا مل ہے۔اگر مسلم لیگ(ن) کو اللہ نے دوبارہ عوام کی خدمت کرنے کا موقع دیا تو کے پی کے میں پنجاب جیسی ترقی لے کر آئیں گے۔

ساجدہ

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -