شہر اعتکافمیں طاہر القادری کے خطابات کا سلسلہ 30رمضان تک جاری رہے گا

شہر اعتکافمیں طاہر القادری کے خطابات کا سلسلہ 30رمضان تک جاری رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو(ایجوکیشن رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب نماز تراویح کے بعد شروع ہوتا ہے ،خطابات کا یہ سلسلہ آخری روزے تک جاری رہے گا۔شہر اعتکاف میں شریک معتکفین کی علمی و روحانی تربیت اور اصلاح احوال پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔معتکفین،تہجد،انفرادی و اجتماعی وظائف و تسبیحا ت ،نوافل،حلقہ ہائے درود ، ذکر و اذکار کے ذریعے اپنے باطن کو منور کرکے اعتکاف کی بر کات سمیٹ رہے ہیں۔شہر اعتکاف میں بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات کے ساتھ ساتھ معتکفین کی علمی و فکری تربیت کیلئے قرآن مجید،احادیث،عبادات،عقائد،اخلاق حسنہ اور فقہی مسائل پر مشتمل باقاعدہ تربیتی نصاب مرتب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے تربیتی اور فکری نشستیں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت،منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز،کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ و طلبہ تربیتی نصاب کے مطابق معتکفین کی علمی و فکری تربیت کر رہے ہیں۔شہر اعتکاف میں نماز عصر کے بعد روزانہ فقہی مسائل کی تفہیم کیلئے تربیتی نشست کا اہتمام ہوتا ہے۔مفتی عبد القیوم خان ہزاروی نے معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے شہر اعتکاف کے آداب کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔
اعتکاف