عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ حضور پاک ؐ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،علماء

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ حضور پاک ؐ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی ،مولانا جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس،مولانا سیدضیاء الحسن شاہ،قاری ظہورالحق،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیز، مولانا خالدمحمود،مولانا سعید وقارنے لاہور کی مختلف مساجدمیں دروس ختم نبوت اور جامع مسجد مولانا احمدعلی لاہور اچھرہ میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔