انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بری طرح سے ہارے گی،ثمینہ گھرکی

انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بری طرح سے ہارے گی،ثمینہ گھرکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر ثمینہ خالد گھرکی اور شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں (ن) لیگ اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے ہی برے طریقے سے ہار جائے گی انہوں نے لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعوے تو بہت کئے لیکن وہ اب بھی اسی طرح سے برقرار ہے اور اب یہ لوڈ شیڈنگ کی ذمے داری نگران حکومت پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جن کو آئے ہوئے ابھی دو روز ہوئے ہیں اگر انہوں نے حقیقت میں سسٹم میں لوڈ شیڈنگ کااضافہ کیا ہے تو پھر وہ بجلی کہاں گئی ہے وہ بجلی ہے کوئی ہوا تو نہیں جو کہ اڑ جائے گی زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا اور عوام عملی کارکردگی کو سامنے رکھ کر ہی ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنی حکومت میں عوام کو مایوس کیا ہے اور ان کے لئے عملی طور پر کچھ بھی نہیں کیا ہے لاہور جیسے شہر کے سرکاری ہسپتالوں کا برا حال ہے سوچیں پنجاب کے بڑے شہروں اور بالخصوص دہیاتوں کے ہسپتالوں کی کیا صورت حال ہو گی اس کا اندازہ بھی اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے۔
ثمینہ گھرکی