صاف پانی کیس میں گرفتار 5ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

صاف پانی کیس میں گرفتار 5ملزمان جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے صاف پانی کیس میں گرفتار 5ملزموں کو6روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ،عدالت نے ملزموں کو دوبارہ 12جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔احتساب عدالت میں نیب نے صاف پانی کیس میں 5ملزموں ندیم، ناصرقادر، ڈاکٹر ظہیرالدین، محمد سلیم اور مسعود اختر کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا ۔عدالت کو بتایاگیا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، دوران تفتیش بہت سی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں ،ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ دیاجائے۔عدالت میں ملزموں کے وکلا ء نے ریمانڈ کی مخالفت کی تاہم فاضل جج نے وکلا ء اور تفتیشی آفیسر کے دلائل کے بعد تمام ملزمان کو 12جون تک نیب کے حوالے کردیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -