موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی بدولت پنجاب ایمرجنسی سروس کی کارکردگی میں اضافہ ہوا

موٹر بائیک ایمبولینس سروس کی بدولت پنجاب ایمرجنسی سروس کی کارکردگی میں ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے تمام ڈویژنل ایمرجنسی افسران اور موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے سٹاف کوا نتہائی قلیل عرصہ میں ایمرجنسیزپر چار منٹ ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے ایک لاکھ ایمرجنسیز ڈیل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔نہوں نے گذشتہ روز ایمرجنسی سروسز ہیڈکوارٹرز میں ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے حادثات اور میڈیکل ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کی وجہ سے پنجاب ایمرجنسی سروس کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں اضافہ ہوااور مجموعی ریسپانس ٹائم میں بہتری آئی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہاکہ موٹر بائیک فرسٹ ریسپانڈرز کی پیشہ ورانہ کارکردگی بہت بہتر ہوئی ہے اور شہریوں میں احساس تحفظ میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کو میٹنگ میں بریفنگ دی گئی کہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے 54302 ٹریفک حادثات ، 36198میڈیکل ایمرجنسیز ، 1845بلندی سے گرنے کے واقعات، 3110کام کے دوران پیش آنے والے حادثات، 1926کرنٹ لگنے ، ڈیلیوری کیسز اور انیمل ریسکیو کے واقعات ، 24ڈوبنے کے واقعات، 1577کرائم ایمرجنسیز،1200آگ لگنے کے واقعات ،20عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات، 8سلنڈر دھماکوں جیسے واقعات پرریسپانڈ کیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ موٹر بائیک ایمبولینس جدید آلات بشمول تربیت یافتہ میڈیکل سٹاف کے ساتھ پنجاب بھر میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً550ایمرجنسیز پر ریسپانڈ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروس اپنے وسائل موثر طریقے سے بروئے کا ر لاکر صوبہ بھر کے شہریوں میں تحفظ کی علامت بن گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -