2ایس ایچ اوز سمیت 7پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

2ایس ایچ اوز سمیت 7پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

لاہور(نامہ نگار )سیشن عدالت نے ماریہ مسعود ایڈووکیٹ کے بھائی اور مسعود اختر ایڈووکیٹ کے بیٹے 24سالہ احتشام مسعود کے قتل کے مقدمہ میں ملوث 2ایس ایچ اوز سمیت 7پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے،عدالت نے مذکورہ پولیس افسران کو 11جون کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج منصف خان نے کیس کی سماعت کی ، مقدمہ مدعی کے مطابق ایس ایچ او خالد پرویز، ایس ایچ او عمران قمر ، انسپکٹر سجاد رشید، کانسٹیبل محمد اعظم ، محمد ریاض اور ڈرائیور عبدالغفار وغیرہ نے 21مئی 2015ء کو دوپہر12بجے کے قریب سیشن عدالت کے باہر سے احتشام مسعود کو اغواء کرنے کے بعد مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کردیا تھاجس پر مذکورہ پولیس افسران واہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔عدالت میں مدعی مقدمہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایس ایچ او عمران قمر نے کئی جعلی پولیس مقابلے کئے ہیں ،فاضل جج نے مذکورہ بالا احکامات کے ساتھ کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -