مال روڈ پر خادم پلازہ میں آتشزدگی،کروڑوں کا سامان جل کر راکھ

مال روڈ پر خادم پلازہ میں آتشزدگی،کروڑوں کا سامان جل کر راکھ

  

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت کی سب سے خوبصورت اوراہم شاہراہ مال روڈ پر واقع خادم پلازہ میں گزشتہ رات آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جس کے باعث سات دکانوں میں موجود کروڑوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ خادم پلازہ میں گزشتہ رات اچانک آگ کے شعلے بھڑک اٹھے، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اورآگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے، ہر طرف بھگدڑ مچ گئی۔ پلازہ میں عید کی شاپنگ کرنے کے لئے آنے والے گاہکوں سمیت دکانداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ آگ نے پلازہ کی سات دکانوں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اور کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ آتشزدگی سے متاثرہ دکاندار دھاڑیں مار مار کر روتے رہے تاہم ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی مسلسل کوشش سے آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -