ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم

  

لاہور(خبر نگار)صوبائی دارا لحکو مت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا۔تفصیلات کے مطا بق ہربنس پورہ کے علا قہ میں جمال کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو5لا کھ15 ہزار کی نقد ی، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لیکر فر ار ہو گئے۔ ماڈل ٹاؤن کے علا قہ میں سلیم کی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو4لا کھ 50ہزار ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن ،ستوکتلہ کے علا قہ میں منیر حسین کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 4لا کھ روپے ما لیت کے طلا ئی زیو رات ،نقد ی اور مو با ئل فو ن چھین کر فر ار ہو گئے۔ اقبال ٹاؤن کے علا قہ میں شیخ طاہرکی فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو 2لا کھ15ہز ار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، راوی روڑ کے علا قہ میں سفیان کے گھر میں اس کی فیملی سے3لاکھ 34ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ڈیفنس بی کے علا قہ میں اصغر کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کرڈاکو2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،شادمان کے علا قہ میں ریاض کی فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ 50ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے ۔ علاوہ ازیں نواب ٹاؤن سے منتظر علی اور ملت پارک سے ابراہیم کی گاڑیاں جبکہ فیصل ٹاؤن ، سبزہ زار، گرین ٹاؤن ، کوٹ لکھپت اور اکبری گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -