اعلیٰ افسران نے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں کا رسپانس ٹائم خود چیک کیا

اعلیٰ افسران نے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں کا رسپانس ٹائم خود چیک کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کنور شاہ رخ اور ڈی آئی جی پٹرولنگ غلام محمود ڈوگر نے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں کا رسپانس ٹائم چیک کرنے کیلئے ہیلپ لائن 1124 پر خود کال کی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کنور شاہ رخ نے 1124 ہیلپ لائن پر اپنے موبائل فون سے کال ملائی اور ڈی آئی جی غلام محمود ڈوگر کو کہا کہ انہیں کوئی لوکیشن بتا کر ہیلپ کیلئے گاڑی بلوائیں۔ انہوں نے آپریٹر کو کہا کہ میرا نام غلام محمود ڈوگر ہے اور لاہور قصور روڈ پر پٹرولنگ پولیس مصطفی آباد کی بیٹ میں وڈانہ مقام پر روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہے،پٹرولنگ پولیس روڈ کلیئرکروائے۔ ہیلپ لائن آپریٹر نے ساری معلومات لیکر متعلقہ پٹرولنگ پوسٹ مصطفی آباد تک پہنچائیں۔ کال کرنے کے 8 منٹ بعد پٹرولنگ شفٹ پر موجود اے ایس آئی ذوالفقار کی موبائل فون پر کال آئی کہ آپ نے روڈ بلاک ہونے کی اطلاع نوٹ کروائی تھی، میں موقع پر موجود ہوںیہاں ٹریفک کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہے۔

مزید :

علاقائی -