مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے مزید 3کشمیری نوجوان شہید

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے مچھل میں سرچ آپریشن کے آڑ فائرنگ کر کے مزید 3نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قابض بھارتی افواج کی جانب سے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔شہید مدثر احمد اور شہید شیراز احمدکی نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بھارتی فوج نے شہید وں کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے کے بجائے ٹنگڈار میں ہی دفنا دی تھیں۔ شہداء کے اہل خانہ کے شدید احتجاج کے بعد دونوں شہداء کی قبرکشائی کے بعد لاشیں ان کے حوالے کی گئی۔ مدثر احمد کا تعلق کولگام کے علاقے پاری گا م جبکہ شیراز احمد کا تعلق پلوامہ کے علاقے لاجورہ سے تھا۔ دونوں شہید کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا گیااور ان کی نماز جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ لوگوں نے اس موقع پر بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے لاجورہ میں نماز جنازہ کے شرکا سے ٹیلیفونک خطاب میں شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ پیپلز فریڈم لیگ کے کارکنوں ارشد احمد بٹ اور گلزار احمد نے بھی شیراز احمد شیخ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر شہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔دریں اثنانوجوانوں کی شہادت پر کولگام اور پلوامہ کے اضلاع میں بدھ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ انتظامیہ نے دونوں اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی تھی۔

کشمیری شہید

مزید :

علاقائی -