کراچی کوئٹہ مین دہشتگردوں کی فائرنگ ،2سکیورٹی اہلکار شہید 3زخمی

کراچی کوئٹہ مین دہشتگردوں کی فائرنگ ،2سکیورٹی اہلکار شہید 3زخمی

  

 کراچی، کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی اور کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اور ایک پولیس اہلکار شہیدجبکہ دورینجرز اور ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، شہر قائد کے علاقے زمان ٹاؤن میں رینجرز پر دہشتگردوں نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ ایک سیاسی جماعت کے دہشت گرد کوگرفتار کرنے کیلئے کی جا رہے تھے، جبکہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں دہشتگردوں نے ارباب کرم خان روڈ پر پولیس وین کو نشانہ بنایا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقعے زمان ٹاؤن میں ایک سیاسی جما عت کے دہشت گرد کی خفیہ اطلاع کی موجودگی پرگزشتہ رات جب رینجرز نے چھاپہ مارا تو مبینہ دہشتگردوں نے خود کارہتھیاروں سے فائرنگ کردی سے جس سے ایک رینجرز اہلکار شہید جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ شہیدو زخمی ہونیوالے اہلکاروں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کو موقع پر طلب کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔قبل ازیں شام کے وقت کوئٹہ میں پولیس وین ارباب کرم خان روڈ پر معمول کے گشت پر تھی کے گھات لگائے دہشت گردوں نے اچانک پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سعید احمد لانگو موقع پر شہید جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

کراچی،کوئٹہ فائرنگ

مزید :

علاقائی -