گکھڑ منڈی،2وارداتوں میں شہری نقدی اورزیورات سے محروم

گکھڑ منڈی،2وارداتوں میں شہری نقدی اورزیورات سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گکھڑمنڈی(نمائندہ خصوصی) ڈکیتی کی مختلف دو وارداتیں، شہری لٹ گئے ۔جھگی نشینوں کو فائرنگ سے دھشت زدہ کرکے یرغمال بناکر لوٹ لیا۔نامعلوم افراد نے اٹھارہ کے قریب فائر کیے اور بے کس جھگی نشینوں کو تشدد کانشانہ بھی بنایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد رفیق جھگی نشین قوم بلوچ محلہ سلیم پورہ گکھڑ نے درخواست دی ہے 4/5 مسلح ڈاکوؤں نے جھگیوں میں داخل ہوکر متعدد افراد سے چالیس ہزار روپے نقدی اور چالیس ہزار روپے مالیت کے زیورات لوٹ لیے ہوائی فائرنگ بھی کی اور سخت تشدد کا نشانہ بھی بنایا پولیس نے موقع پر اٹھارہ کی تعداد میں گولیوں کے خول بھی اکھٹے کیے چوکی انچار ج گکھڑ اے ایس آئی مصروف تفتیش ہے۔دوسری واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے واپڈا کے لائن سپیرینڈنٹ محمداقبال کو گرڈاسٹیشن کے کوارٹرز کے قریب روک کر اس سے دو ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔
وارداتیں

مزید :

علاقائی -