پیپلز پارٹی کو ملک میں پانی اور بجلی کے بحران پر تشویش ہے، مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کو ملک میں پانی اور بجلی کے بحران پر تشویش ہے، مولا بخش چانڈیو

  

لاہور ( این این آئی) پیپلز پارٹی نے ملک میں پانی اور بجلی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ملک کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، اپنے ہر دور کی طرح اس دور میں بھی نواز شریف وفاق اور صوبوں میں بے اعتمادی بڑھا کر گئے ہیں۔پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ نواز شریف اور ان کی حکومت نے ملک و قوم کے ساتھ جرائم کئے ہیں، سرکلر ڈیٹ دوگنا ہو چکا، بجلی نام کو نہیں، پانی کا بحران شدید ہو گیا ہے ، حکومت کے آخری دن جاتے جاتے کہتے ہیں اب جو ہوگا اس کے ذمہ دار ہم نہیں، یہ ملک ہے اتفاق فاؤنڈری نہیں، میاں صاحب آپ نے جو کیا اس کا حساب دینا ہوگا،قوم کو بتائیں کی بجلی اور پانی کہاں گئے، آپ نے ملک کے ساتھ یہ حشر کیوں کیا۔ چیئرمن واپڈا کا ٹیلی میٹر سسٹم کے ٹوٹنے کے متعلق انکشاف تشویشناک ہے، پانی کا حساب رکھنے والا نظام کو توڑ دینا بتا رہا ہے کہ پانی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی ہے، ہم پہلے سے کہتے آئے ہیں کہ نواز شریف وفاق کی نہیں مخصوص سوچ اور مفادات کی سیاست کرتے ہیں، ٹیلی میٹری سسٹم کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے،بجلی کے حقائق بھی قوم کیسامنے رکھے جائیں، سرکلر ڈیٹ کا بتایا جائے کیوں بڑھا،نواز شریف نے آتے ہی سرکلر ڈیٹ کے نام پر پانچ سو ارب من پسند لوگوں میں بانٹے، نواز شریف اور شہباز شریف بتائیں کہ کیا سرکلر ڈیٹ بڑھنے کی ذمہ دار بھی کیا نگران حکومت ہے۔ بجلی ہو کہ پانی نون لیگ حکومت جو کچھ چھوڑ گئی اس سے وفاق کمزور ہو گیا ہے۔

مولا بخش چانڈیو

مزید :

علاقائی -