ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی طویل مدت بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی طویل مدت بعد پاکستان واپس پہنچ گئے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنماحیدر عباس رضوی کینیڈا سے پاکستان پہنچ گئے ، حیدر عباس رضوی کافی عرصے سے کینیڈا میں مقیم تھے ،ان کی پاکستان آمد کو کراچی کی سیاست میں نئی کروٹ قراردیاجا رہاہے۔نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے مطابق کینیڈا سے کراچی آمد کے بعد حیدر عباس رضوی ایم کیو ایم بہادر آباد مرکز گئے اور خالد مقبول صدیقی سمیت پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں اور سیاسی معا ملا ت سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ حیدر عباس رضوی نے گزشتہ ماہ ہی وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انہوں نے اپنے اوپر قائم مقدمات میں پہلے ہی ضمانت کرا رکھی ہے۔یاد رہے بانی ایم کیو ایم کی باغیانہ تقرریوں اور مقدمات کے اندراج کے بعد حیدر عبا س رضوی بیرون ملک چلے گئے تھے ۔

حید ر عباس رضوی

مزید :

علاقائی -