پی ٹی وی کرپشن کیس ، ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست سماعت کیلئے منظور

پی ٹی وی کرپشن کیس ، ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست سماعت کیلئے منظور

  

اسلام آباد( آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل رکنی بینچ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی قبل ازگرفتاری کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی جب سماعت شروع ہوئی تو ڈاکٹر شاہد مسعود کے سٹاف آفیسر رفاقت اقبال شاہ خاور ایڈووکیٹ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے ہیں جس پر شاہ خاور ایڈووکیٹ نے عدالتی حکم نامے کی کاپی پیش کی جس پر عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرنے کا حکم دیتے ہوئے رجسٹرار آفس کو ہدایت جاری کی کہ جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی ۔

ڈاکٹر شاہد مسعود

مزید :

علاقائی -