تحریک انصاف کو اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے:رانا ثناء اللہ

تحریک انصاف کو اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے:رانا ثناء اللہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے تحریک انصاف کواللہ کی پکڑ کاسامنا ہے۔ کوئی بھی اپنی ذاتی زند گی سے متعلق کتاب لکھ کر شیئر کر سکتا ہے۔ ریحام خان نے بھی بلیک میلنگ کے باعث ملک چھوڑا تھا۔اے آروائی نیوز کے پروگرام ’’ الیو نتھ آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا ریحام کی کتاب کے مسودے کو بھی تحریک انصاف کی جانب سے ہی سامنے لایا گیا ہے ۔ میں مفروضے کی بنیاد پر کسی خاتون کو قابل مذمت نہیں ٹھہر اسکتا۔ ریحام خان کی کتاب آئے گی یا نہیں ہم کو اس کا کوئی پتہ نہیں۔ کچھ حدود قیود مقرر ہیں آپ اس حد تک بات کر سکتے ہیں۔ تحریک انصاف والے سب کی پگڑی اچھالتے ہیں اسلئے آج ان کو بھی اللہ کی پکڑ کا سامنا ہے۔

رانا ثناء

مزید :

علاقائی -