توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی دائردرخواست پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب شاہد نصیر راجہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے چونیاں کے وحید حاکم سمیت 8ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست گزار وں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ طویل عرصے سے عارضی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ، عدالت کے حکم پر ریگولر نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ عدالت نے 6 مارچ 2018 ء کواس بابت جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں کیا جارہا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے جواب طلب کر لیا ہے۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

مزید :

علاقائی -