پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کوتاحکم ثانی عہدہ سے نہ ہٹانے کاحکم

پرو وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کوتاحکم ثانی عہدہ سے نہ ہٹانے کاحکم

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر نے عہدہ سے ہٹانے کے خدشے کے پیش نظرلاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ، عدالت نے ڈاکٹر ظفر اقبال کوتاحکم ثانی عہدہ سے ہٹانے سے روکتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے ڈاکٹرمحمد اقبال ظفرکی درخواست پر سماعت کی جس میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے چانسلر اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیارکیا گیا کہ درخواست گزار کو 3 سال کے لئے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کا پرو وائس چانسلر تعینات کیا گیا اور اس کی ریٹائرمنٹ میں چند ماہ باقی ہیں مگر خدشہ ہے کہ مقررہ مدت سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا جائے گا ،ریٹائرمنٹ سے پہلے درخواست گزار کو پرو وائس چانسلر کے عہدہ سے نہ ہٹانے کاحکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد ڈاکٹر ظفر اقبال کوتاحکم ثانی عہدہ سے ہٹانے سے روکتے ہوئے یونیورسٹی کے چانسلر سے جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -