تربیت یافتہ ملازمین و افسران ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں، فخر حیات

تربیت یافتہ ملازمین و افسران ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں، فخر حیات

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیئرمین پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد یاور علی کی باقاعدہ منظوری کے بعد ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی فخر حیات نے اکیڈمی کے سٹاف، افسران اور فیکلٹی ممبرز کے لئے مشترکہ تربیتی کورس کروانے کا فیصلہ کیاہے۔ ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا کہنا ہے کہ تربیتی ادارے کے سٹاف ممبرز اور افسران انتہائی مستعد، ہنر مند اور ذہانت کے ساتھ ساتھ اپنی فیلڈ میں مہارت اور قابلیت سے مزین ہوں تو ادارے کے معاملات کو چلانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ تربیت یافتہ ملازمین و افسران ادارے کا اثاثہ ہوتے ہیں اس لئے اکیڈمی کے سٹاف کو تربیتی کورسز کراتے رہنا چاہئے ،اس نوعیت کے پہلے تربیتی کورس کا گزشتہ روزباقاعدہ آغاز اکیڈمی میں ہوچکا ہے جو ایک ہفتہ جاری رہے گا۔ ڈی جی اکیڈمی نے کورس کے شرکاء سے خطاب کیا اور افتتاحی کلمات میں تربیتی کورس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

فخر حیات

مزید :

علاقائی -