رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر جواب طلب

رمضان المبارک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف درخواست پر جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف دائردرخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر مدعاعلیہان کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔جسٹس شاہد کریم نے یہ نوٹس جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر جاری کئے ہیں جس میں رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق حکومت نے پانچ سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے بجائے الٹا رمضان المبارک میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے جس سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا جبکہ روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہئے تھے کہ رمضان المبارک میں بجلی کی معمول کی لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوتی ۔وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو پابند کیا جائے کہ رمضان المبارک کے دوران بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے اور اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں کمی لائی جائے۔ درخواست پر مزیدسماعت 12 جون کو ہوگی۔

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

مزید :

علاقائی -