’’ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پرسوال نہیں اٹھایا جاسکتا‘‘

’’ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پرسوال نہیں اٹھایا جاسکتا‘‘

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے قراردیا ہے کہ الیکشن شیڈول کے جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں پرسوال نہیں اٹھایا جاسکتا۔عدالت نے یہ ریمارکس مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرم الہٰی بندیال کی درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کرتے ہوئے دئے ۔درخواست میں نئی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا گیاتھا اور اعتراض اٹھایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے بارے میں خلاف قانون اقدام کیااور الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقے کا تعین کرتے وقت جغرافیائی حدود کا خیال بھی نہیں رکھا ۔درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کے اعتراضات کو بھی دور نہیں کیااور حلقے کومختلف حصوں میں بانٹ دیاگیا ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔

حلقہ بندیوں پرسوال

مزید :

علاقائی -