سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی زبان بندی کے لئے درخواست دائر

سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی زبان بندی کے لئے درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کی زبان بندی کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔یہ درخواست بیرسٹر جاوید اقبال جعفری کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے عدلیہ مخالف بیان بازی کر کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، بطور وزیر داخلہ احسن اقبال کی جانب سے توہین آمیز زبان ان کی ذہنی حالت کو ظاہر کرتی ہے، سابق وزیر داخلہ کا عہدہ اس قسم کی زبان استعمال کرنے پرقدغن عائد کرتا تھا، احسن اقبال نے عدلیہ مخالف تقریر کر کے شہریوں کو عدلیہ کے خلاف ابھارا جس کے نتیجے میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احسن اقبال کی زبان بندی اور دماغی ماہرین سے طبی معائنہ کا حکم دیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -