توہین عدالت کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کا سیکرٹری ہاؤسنگ کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کا سیکرٹری ہاؤسنگ کو نوٹس

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سیکرٹری ہاؤسنگ خرم آغا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے محمد سعید کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار مدت ملازمت پوری ہونے پر 7اپریل 2017 ء کو ریٹائر ہو گیا تھا ،عدالت کے حکم کے باوجود پنشن نہیں دی جا رہی ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -