سپیشل کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست فیصلے کیلئے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو بھجوا نے کاحکم

سپیشل کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف درخواست فیصلے کیلئے سیکرٹری سپیشل ...

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے سپیشل کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست فیصلے کیلئے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو بھجوا تے ہوئے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے لطیف احمد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے سپیشل کوٹہ پر ہیڈ ماسٹر کے لئے ایپلائی کیا اور محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے درخواست گزار کامیرٹ پر تقرر کر لیا گیا مگر محکمہ کی جانب سے لطیف احمد کا تقرر نامہ جاری نہیں کیا جا رہا ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت محکمہ ایجوکیشن کو قانون کے مطابق تقرر نامہ جاری کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے درخواست فیصلے کے لئے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن کو بھجواتے ہوئے نمٹا دی ۔

سپیشل کوٹہ پر بھرتی

مزید :

علاقائی -