ریحام خان کو استعمال کرنیوالے جلد بے نقاب ہوں گے ،شاہ محمود قریشی

ریحام خان کو استعمال کرنیوالے جلد بے نقاب ہوں گے ،شاہ محمود قریشی

  

ملتان(آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریحام خان کواستعمال کرنیوالے جلد بے نقاب ہوجائیں گے،قوم کرپٹ سیاستدانوں کو ناکام بنا دے گی ، ہم جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں،اصغر خان کیس کا فیصلہ جلد ہو نا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق ڈپٹی میئراختر حسین بھٹہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رائے حسن نواز کے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ میں شمولیت کیخلاف نہیں ہوں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ نگران حکومت کے اختیارات محدود ہوتے ہیں تاہم پھر بھی توقع ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرادے گی۔

شاہ محمود قریشی

مزید :

علاقائی -