بلاول بھٹو نے چنیوٹ این اے 100 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

بلاول بھٹو نے چنیوٹ این اے 100 سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

  

چنیوٹ (آئی این پی )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 100سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ۔ اس حلقے سے سابق ایم این اے قیصر احمد شیخ سابق ایم این اے سید عنایت شاہ، سابق تحصیل ناظم سید ذوالفقار شاہ سمیت 30 امیدوار کاغذات حاصل کر چکے ہیں۔ این اے 99 سے سابق ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، غلام محمد لالی، مخدوم اسد حیات،ملک غلام عباس نسوانہ اور عرفان قیصر نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔ابھی تک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -