انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام طارق مسعود کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام طارق مسعود کے اعزاز میں الوداعی ...
انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام طارق مسعود کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

  

کویت (محمد عرفان شفیق ) انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت میں تعینات اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری طارق مسعود کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب  میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے جنرل سیکرٹری سید صداقت علی ترمذی نے طارق مسعود کو کویت میں تعیناتی کے دوران اُن کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی۔تقریب میں انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے مختلف ونگز کے آرگنائزرز اور ڈپٹی آرگنائزرز نے بھی شرکت کی۔ جن میں انصاف سوشل ویلفیئر ونگ آرگنائزر حاجی محمد ریاض انجم، انصاف رائٹرز فورم آرگنائزر محمد فیصل،ڈپٹی آرگنائزر شوکت حیات گوندل، فنانس بورڈ سے رمیز جاوید، پی ٹی آئی سینٹرل سوشل میڈیا ممبر مبشر نواز خان، عمران نذر گوندل، نوید گوندل، اور محمد آصف کے علاوہ سابقہ اسسٹنٹ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی پیر بادشاہ، سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت میں پاکستان سے نئے تعینات ہوکر آنے والے اسسٹنٹ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی محبوب عالم، اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری اخلاق احمد صاحب نے بھی شرکت کی۔

اس شاندار تقریب میں سید صداقت علی ترمذی نے انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کی جانب سے نئے آنے والے صاحبان کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کے اختتام پر حاجی محمد ریاض انجم صاحب نے ملکِ پاکستان اور کویت سمیت تمام مسلمانوں کے لئے، اور جناب طارق مسعود کے روشن مستقبل کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

مزید :

بین الاقوامی -