ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ شروع

ورلڈ کپ کیلئے ٹیموں کی میزبان ملک آمد کا سلسلہ شروع

  

ماسکو (نیٹ نیوز) ایرانی ٹیم نے روس میں ڈیرے ڈال دیئے، ڈیزائنر بھی عالمی کپ کے رنگ میں رنگ گئے،خصوصی شرٹس تیار ہونے لگیں۔ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے ایران کی ٹیم ماسکو پہنچ گئی جس پر ان کا شائقین نے شاندار استقبال کیا۔ دنیا بھر کے فٹبالرز میگاایونٹ میں گول کرنے کے نت نئے انداز دکھانے کو بے قرار ہیں۔

مقامی ڈیزائنر نے عالمی کپ کے میزبان شہروں کی مناسبت سے شرٹس تیار کرنا شروع کر دیں ہیں۔کروشیا فٹبال ٹیم کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں جبکہ جرمنی کی ٹیم اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -