ندا ڈار نے ٹی ٹونٹی اننگز میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ندا ڈار نے ٹی ٹونٹی اننگز میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

  

کوالمپور (نیٹ نیوز) پاکستان ویمن ٹیم کی سپنر ندا ڈار نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ایک اننگز میں بہترین باؤلنگ کا نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، انہوں نے گزشتہ روز ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں سری لنکا ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ہم وطن کھلاڑی سعدیہ یوسف کا ٹی ٹونٹی اننگز میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ توڑ دیا، سعدیہ نے 2013ء میں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 4 وکٹیں لیکر ملکی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔ ویمنز ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں اننگز میں بہترین باؤلنگ کا عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ کی سیٹرتھویٹ کو حاصل ہے۔

جنہوں نے 2007ء میں انگلینڈ ویمن کے خلاف 17 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -