نیماراورمیسی کے ہر گول پر غریب کو کھانا کھلانے کی سکیم واپس

نیماراورمیسی کے ہر گول پر غریب کو کھانا کھلانے کی سکیم واپس

  

لندن(نیٹ نیوز) ماسٹرکارڈ نے نیمار اور لیونل میسی کے ہر گول پر غریب افراد کو کھانا کھلانے کی سکیم واپس لے لی، اس سکیم کے تحت برازیل اور ارجنٹائن کے اسٹرائیکر کے ہر گول پر اقوام متحدہ ورلڈ فوڈ پروگرام میں 10 ہزار میلز دی جاتی تھیں۔یہ اسکیم مارچ 2020 تک جاری رہتی مگر سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی تنقید کی گئی، خود برازیل کے کوچ ٹائٹ نے بھی اس پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے انفرادی پلیئرز پر دباؤ بڑھے گا۔ اب ماسٹر کارڈ کی جانب سے اعلان کیا گیاکہ یہ اسکیم ختم کی جا رہی ہے،اس کی جگہ رواں برس یو این فوڈ پروگرام کیلیے ایک ملین میلز کا عطیہ دیا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -