حاضری لگاؤ ورنہ تنخواہ نہیں ملے گی، پی آئی اے کی کھلاڑیوں کووارننگ

حاضری لگاؤ ورنہ تنخواہ نہیں ملے گی، پی آئی اے کی کھلاڑیوں کووارننگ

  

کراچی (سپورٹس ڈیسک) پی آئی اے حاضری کیلئے دفتر آکر انگوٹھا نہ لگانے والے قومی کھلاڑیوں کو تنخواہ نہیں دے گی۔ قومی کھلاڑیوں سمیت اسپورٹس ڈویڑن میں کام کرنے والے 98 ملازمین کو سختی سے ہدایات جاری کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ادارے کے جی ایم آئی آر اینڈ اسپورٹس راشد ظفر کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں پی آئی اے کے اسپورٹس ڈویڑن میں کام کرنے والے 98 ملازمین کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ چاہے ڈپٹی جنرل منیجر، کوچ، پالیئرز اور انتظامی عملہ ہی کیوں نہ ہو، ہر ملازم اولڈ ایم ٹی بلنگ اورہیڈ آفس میں دستیاب ٹی ایم ایس مشین پر روزانہ اپنا انگوٹھا لگا کر حاضری کے عمل کو یقینی بنائے، بصورت دیگر اسے غیر حاضرتصورکیا جائیگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -